26 مارچ 2013 - 19:30

صيہوني فوجيوں نے مسجد الاقصي پر حملہ کرکے تمام نمازيوں اور ديني طلبا کو وہاں سے نکال ديا ہے -

ابنا: فلسطين کے انفارميشن سينٹر کے مطابق الاقصي کے ادارہ اوقاف نے ايک بيان جاري کے بتايا ہے کہ صيہوني فوجيوں نے مسجد الاقصي پر حملہ کرکے تمام نمازيوں اور ديني علوم کے طلبا کو يہاں سے نکال ديا اور صيہوني کالونيوں کے باشندوں کے تين گروہوں کو باب المغاربہ سے اس مسجد ميں داخل کيا ہے -الاقصي کے ادارہ اوقاف نے مزيد بتايا ہے کہ صيہوني کالونيوں کے رہنے والوں نے مسجد الاقصي کے جنوبي اور مشرقي حصوں ميں چکر لگائے اور مسجد کے اندر يہودي مذہبي رسومات ادا کيں -اس رپورٹ کے مطابق صيہوني حکومت کے فوجي اس دوران مسجد الاقصي کے تمام دروازوں پر تعينات رہے اور نمازيوں کو مسجد ميں داخل ہونے سے روکا -  صيہوني حکومت کي پارليمنٹ کنيست کے نائب اسپيکر موشے ويگلين نے منگل کے روز يہوديوں کو مسجد الاقصي کے اندر يہودي مذہبي رسومات ادا کرنے کي دعوت دي تھي -صيہوني فوجيوں کي حفاظت ميں غير قانوني صيہوني کالونيوں کے باشندوں نے  ايسي حالت ميں مسجد الاقصي کے اندر داخل ہوکے اپني مذہبي رسومات ادا کي ہيں کہ حماس اور جہاد اسلامي سميت تمام جہادي فلسطيني تنظيموں نے عرب ليگ کے رکن حکام کو مطلع کيا تھا کہ مسجد الاقصي پر صيہونيوں کي جارحيت روز بروز وسيع تر ہوتي جارہي ہے -انہوں نے مطالبہ کيا تھا کہ عرب ليگ کے سربراہي اجلاس ميں صيہوني حکومت کي جارحيت کي روک تھام کے لئے ٹھوس فيصلہ اور عملي اقدامات کئے جائيں ليکن عرب ليگ کے سربراہي اجلاس ميں  اس درخواست پر کوئي توجہ نہيں دي گئي اور يہ اجلاس شام کي حکومت کو گرانے کي تدابير اور مسلح دہشتگردوں کي اسلحہ جاتي اور مالي امداد پر مرکوز رہا...../169